2رکنی چور گینگ پکڑ ا گیا، ساڑھے 8 لاکھ کا مال مسروقہ برآمد
سرگودھا (سٹاف رپورٹر) تھانہ شاہ نکڈر پولیس نے بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے راہزنی، نقب زنی اور چوری کی وارداتوں میں ملوث دو رکنی گینگ کو گرفتار کرلیا۔
ایس ایچ او شاہ نکڈر طاہر محمود نے اپنی ٹیم کے ہمراہ جدید ٹیکنالوجی اور مؤثر حکمت عملی بروئے کار لاتے ہوئے وارداتوں میں ملوث ملزمان وارث اور اظہر کو گرفتار کیا۔ ملزمان کے قبضے سے 8 لاکھ 58 ہزار روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ برآمد کر لیا گیا۔اس حوالے سے ڈی پی او سرگودھا کا کہنا ہے کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ سرگودھا پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری رہیں گی تاکہ علاقے میں امن و امان کی فضا برقرار رکھی جا سکے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments