گرداور کی مبینہ رشوت وصولی کی اطلاع پر اینٹی کرپشن کا چھاپہ

 گرداور کی مبینہ رشوت وصولی کی  اطلاع پر اینٹی کرپشن کا چھاپہ

خوشاب(نمائندہ دنیا)اینٹی کرپشن پولیس کی جانب سے محکمہ مال کے گرداور کو گرفتار کرنے کی کوشش ناکام ہوگئی۔ سی او اینٹی کرپشن خوشاب عاطف شوکت کو اطلاع ملی تھی کہ ڈی سی آفس کے عقبی علاقے میں ایک گرداور رشوت وصول کر رہا ہے۔

اطلاع موصول ہونے پر سی او اینٹی کرپشن نے اس کی تصدیق کیے بغیر علاقہ مجسٹریٹ احمد وقاص کو ہمراہ لیا اور اپنی ٹیم کے ساتھ گرداور کی گرفتاری کے لیے موقع پر پہنچ گئے ، تاہم وہاں کوئی ثبوت نہ مل سکا، جس پر اینٹی کرپشن ٹیم مایوس ہو کر واپس لوٹ آئی۔واضح رہے کہ چند روز قبل اینٹی کرپشن پولیس نے اسسٹنٹ کمشنر کے ریڈر کو 20 ہزار روپے رشوت لینے کے الزام میں گرفتار کیا تھا، تاہم اس پر رشوت خوری کا جرم ثابت نہ کر سکی۔ضلع خوشاب کے عوامی و سماجی حلقوں نے محکمہ اینٹی کرپشن کی بلاجواز کارروائیوں پر شدید ردعمل کا اظہارکیا۔ کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اینٹی کرپشن پولیس کو کسی بھی کارروائی سے قبل تمام معاملات کی تصدیق کرنے کا پابند بنایا جائے تاکہ کسی بے گناہ شہری کی عزت نفس مجروح نہ ہو۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...