تعلیمی اداروں میں پارکنگ کے نام پر طلبہ سے اضافی وصولیاں

تعلیمی اداروں میں پارکنگ کے نام پر طلبہ سے اضافی وصولیاں

سرگودھا (سٹاف رپورٹر) سرکاری کالجوں اور دیگر تعلیمی اداروں میں پارکنگ کے نام پر طلبہ سے مبینہ لوٹ مار کا سلسلہ جاری ہے ۔

شہر کے بیشتر سرکاری کالجوں سمیت نجی تعلیمی اداروں میں سائیکل سٹینڈز مبینہ طور پر غیر قانونی طور پر ٹھیکے پر دے دیے گئے ہیں، جس کے باعث طلبہ کو شدید پریشانی کا سامنا ہے ۔ طلبہ کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے باعث تعلیمی اخراجات پہلے ہی برداشت سے باہر ہو چکے ہیں، جبکہ بعض مقامات پر سکولوں کے باہر سائیکل سٹینڈ کے نام پر پرچی فیس بھی وصول کی جا رہی ہے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ یہ سلسلہ فوری ختم کرکے طلبہ کو ریلیف فراہم کیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...