حکومت بلند بانگ دعووں کے بجائے عوام کو ریلیف دینے کے لیے عملی اقدامات کرے : عدیل ارائیں

 حکومت بلند بانگ دعووں کے بجائے  عوام کو ریلیف دینے کے لیے عملی  اقدامات کرے : عدیل ارائیں

سرگودھا (سٹاف رپورٹر) سیاسی و سماجی رہنما چوہدری عدیل ارائیں نے کہا ہے کہ حکومت اب عوام کی بہتری اور انہیں ریلیف دینے کے لیے عملی اقدامات کرے۔۔۔

 کیونکہ محض بلند بانگ دعوؤں سے عوام کی مشکلات حل نہیں ہو سکتیں۔ موجودہ حکومت کے اقتدار کے تین سال عوام کے لیے کسی بھی حوالے سے سودمند ثابت نہیں ہوئے۔ مہنگائی، بے روزگاری اور لاقانونیت موجودہ حکومت کی پہچان بن چکی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اتحادی جماعتیں جمہوریت کے مفاد میں موجودہ حکومت کو برداشت کر رہی ہیں، لیکن عوامی مسائل اور مشکلات پر اب عوام خاموش نہیں رہیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...