نیشنل بینک کے سابق منیجر ملک عبدالحفیظ انتقال کر گئے ، سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک
خوشاب (نمائندہ دنیا) نیشنل بینک کے سابق منیجر ملک عبدالحفیظ انتقال کرگئے۔ مرحوم ملک قیصر حفیظ اور سول جج ملک یاسر حفیظ چنکی والے کے والد بزرگوار تھے۔
مرحوم کی نماز جنازہ بلاک نمبر 4 جوہر آباد کے پارک میں ادا کی گئی، جس میں تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ بعد ازاں مرحوم کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments