پولیس افسران اور اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتیں بڑھانے کے لیے ورکشاپ
خوشاب (نمائندہ دنیا) ضلع خوشاب پولیس کے زیر اہتمام پولیس افسران و اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافے اور استعداد کار کو مزید بہتر بنانے کے لیے بلڈنگ کیپسٹی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔
اس موقع پر ایس پی انویسٹی گیشن، ڈی ایس پی لیگل، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز اور آر آئی پولیس لائن نے شرکاء کو مختلف محکمانہ امور، قانونی تقاضوں، پیشہ ورانہ ذمہ داریوں اور فرائض کی بہتر انداز میں ادائیگی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ورکشاپ کے دوران پولیس افسران و اہلکاروں کی استعداد کار بڑھانے ، پیشہ ورانہ مہارتوں کو نکھارنے اور محکمانہ کارکردگی مزید بہتر بنانے پر زور دیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments