تحصیل بار بھیرہ کے انتخابات، صدارت کیلئے 2 امیدوار
مظہر محمود اویس ایڈووکیٹ بلا مقابلہ جنرل سیکرٹری منتخب قرار پائے ہیں
بھیرہ (نامہ نگار) تحصیل بار بھیرہ کے سال 2027ء کے انتخابات میں صدارت کے عہدے کے لیے موجودہ صدر مہر حبیب نواز ایڈووکیٹ اور سابق صدر رانا فیصل شہزاد ایڈووکیٹ کے درمیان مقابلہ ہوگا، جبکہ مظہر محمود اویس ایڈووکیٹ بلا مقابلہ جنرل سیکرٹری منتخب قرار پائے ہیں۔چیئرمین الیکشن بورڈ مہر محمد نواز ایڈووکیٹ نے بتایا کہ بھیرہ بار کے دیگر عہدوں کے لیے بھی کسی دوسرے امیدوار نے کاغذاتِ نامزدگی جمع نہیں کرائے ، جس کے نتیجے میں محمد اقبال گوندل ایڈووکیٹ نائب صدر، خرم شہزاد کہانہ ایڈووکیٹ جوائنٹ سیکرٹری، مدثر شہزاد پنجوتھہ ایڈووکیٹ فنانس سیکرٹری، محمد سرور زعیم الحسن ایڈووکیٹ لائبریری سیکرٹری اور حسن علی گجر آڈیٹر بلا مقابلہ منتخب قرار پائے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ ایگزیکٹو ممبران کی 10 نشستوں کے لیے 16 امیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے ہیں، جن کی جانچ پڑتال 12 نومبر کو ہوگی۔ صدارت کے لیے دو امیدواروں کے درمیان مقابلے اور ایگزیکٹو ممبران کی نشستوں پر انتخاب کے باعث تحصیل بار بھیرہ کے انتخابات دلچسپ ہونے کی توقع ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments