ڈاکٹر نعیم مظہر NUML اسلام آباد میں شعبہ جنوبی ایشیائی زبانوں کے سربراہ مقرر

ڈاکٹر نعیم مظہر NUML اسلام  آباد میں شعبہ جنوبی ایشیائی  زبانوں کے سربراہ مقرر

بھاگٹانوالہ (نمائندہ دنیا) بھاگٹانوالہ کے لیے فخر و اعزاز کی بات ہے کہ سابق ای ڈی او ایجوکیشن چوہدری مظہر محمد کے صاحبزادے ڈاکٹر نعیم مظہر کو نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز (NUML) اسلام آباد میں شعبہ جنوبی ایشیائی زبانوں کا سربراہ مقرر کر دیا گیا ہے۔

ان کی اس اہم کامیابی پر اہلِ علاقہ اور علمی و ادبی حلقوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ اہلِ علاقہ نے ڈاکٹر نعیم مظہر کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کی تقرری کو بھاگٹانوالہ کے لیے باعثِ فخر اعزاز قرار دیا۔انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ ڈاکٹر نعیم مظہر اپنی علمی قابلیت، تجربے اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے شعبے کی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے اور اپنی مزید کامیابیوں سے علاقے کا نام روشن کریں گے ۔ اہلِ علاقہ نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں مزید عزت، کامیابیاں اور ترقی عطا فرمائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...