'لشکر جھنگوی سے تعلقات، الیکشن کمیشن اور عدالت ن لیگ کیخلاف ایکشن لے'

وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا کہ قومی اسملی میں لشکر جھنگوی کے بیان کے متعلق ن لیگ پریشان ہے، لشکر جھنگوی سے تعلقات پر الیکشن کمیشن اور سپریم کورٹ ن لیگ کیخلاف ایکشن لے۔

اسلام آباد:(دنیا نیوز) وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا لشکر جھنگوی کے متعلق تمام معلومات پنجاب حکومت کو فراہم کی ہیں امید ہے پنجاب حکومت لشکر جھنگوی کے خلاف کاروائی کرے گی۔ انہوں نے کہا قومی اسملی میں لشکر جھنگوی کے بیان کے متعلق ن لیگ پریشان ہے، لشکر جھنگوی سے تعلقات پر الیکشن کمیشن اور سپریم کورٹ ن لیگ کیخلاف ایکشن لے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا اگر طالبان مذاکرات کے لئے سنجیدہ ہیں تو ہتھیار ڈال دیں۔ وزیر داخلہ نے کہا دہشت گردی کے خاتمے کے لئے قوم کو متحد ہو کر لائحہ عمل اپنانا ہو گا اور ملک میں دہشت گردی کی 80 فیصد واردتوں میں لشکر جھنگوی ملوث ہے، لشکری جھنگوی کے کارکن واردات کے بعد پنجاب میں چھپ جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا وزیر اعلی پنجاب کو قومی اداروں اور اپنے افسران پر اعتبار نہیں۔ رحمان ملک نے کہا ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کو سرکاری دستاویزات تک رسائی دینا سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی ہے اور پنجاب حکومت کی طرف سے ٹرانسپریرنسی انٹرنیشنیل کی جاری کردہ گزشتہ رپورٹ بھی من پسند تھی۔ انہوں نے کہا اے پی سی میں دو کالعدم تنظیموں کے نمائندئے شرکت کر سکتے ہیں تو تحریک طالبان کو بھی بلوا لینا چاہیے تھا۔ کوئٹہ ، کراچی سے گرفتار لشکر جھنگوی کے کارکنوں سے متعلق جلد معلومات دوں گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں