بھارتی خفیہ ایجنسی ''را'' کا پنجاب میں فرقہ واریت پھیلانے کا انکشاف

اسلام آباد: (دنیا نیوز) حساس اداروں نے رپورٹ جاری کی ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی "را " کالعدم تنظیموں کو مالی معاونت فراہم کر کے محرم الحرام کے دوران پنجاب میں فرقہ واریت پھیلانے کے کوشش کرے گی۔

انٹیلی جنس زرائع کے مطابق بھارتی خفیہ ایجنسی را پنجاب میں فرقہ واریت پھیلانے کے لیے دو کالعدم تنظیموں کو مالی معاونت فراہم کرے گی جو آٹھ ، نو اور دس محرم الحرام کے دوران اپنے مذموم مقاصد پورے کرنے کی کوشش کر سکتے ہیں۔ انٹیلی جنس رپورٹ کے مطابق دہشت گروں کا ہدف مجالس ہوں گیں اور دہشت گرد فائرنگ کر کے مخصوص افراد کو نشانہ بنائیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں