کور کمانڈرز کانفرنس، وزیر دفاع کے بیان پر اظہار ناپسندیدگی

پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کے زیر صدارت ہونے والے کور کمانڈرز کانفرنس میں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کے بیان پر ناپسندیدگی کا اظہار، ملک کی اندرونی و بیرونی سیکورٹی صورتحال کا جائزہ، راولپنڈی میں دہشتگردی واقعہ پر غور, پاک فوج ملک میں جمہوری نظام کی پائیداری کی خواہاں, کور کمانڈرز کانفرنس میں عزم کا اظہار

راولپنڈی: (دنیا نیوز) پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کے زیر صدارت ہونے والے کور کمانڈرز کانفرنس میں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کے بیان پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا گیا ہے۔ دنیا نیوز کے ذرائع کے مطابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کے دورہ چین سے واپسی پر آرمی چیف ان سے اہم ملاقات کرکے اور اپنے تحفظات کا اظہار کرینگے۔ جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں ہونے والی کور کمانڈر کانفرنس میں ملک کی اندرونی اور بیرونی سیکورٹی صورتحال، پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں اور پیشہ وارانہ امور کا جائزہ لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں بعض عناصر کی جانب سے فوج پر کی جانے والی تنقید کے حوالے سے بھی تبادلہ خیالات کیا گیا۔ اجلاس میں طالبان کے ساتھ جاری حالیہ مذاکراتی عمل اور اس میں اب تک ہونے والی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں افغانستان میں صدارتی انتخابات کے بعد پیدا ہونے والی ممکنہ صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں