
لاہور: (ویب ڈیسک، دنیا نیوز) امن کے درپے بھارت کا پاکستان پر ایک اور وار خالی گیا ۔ اودھم پور سے گرفتار نوجوان کو پاکستانی ظاہر کرنے کیلئے بھارتی میڈیا اور حکام کئی دن تک واویلا کرتے رہے ۔ بھارتی میڈیا نے اسے اجمل قصاب ٹو کا نام دے دیا اور آج تو حد کر دی جب گرفتار نوجوان کو فیصل آباد کا رہائشی ظاہر کیا جانے لگا لیکن بھارتی میڈیا کو ایک بار پھر اس وقت منہ کی کھانا پڑی جب ادھم پور سے گرفتار نوجوان مقبوضہ کشمیر کا ہی رہائشی نکلا ۔ گرفتار نوجوان کا نام نوید ہے جو ذہنی معذور ہے اور ضلع کولگام کا رہنے والا ہے حقائق سامنے آنے پر بھارتی خفیہ ایجنسی این آئی اے نے گرفتار نوجوان کو سری نگر منتقل کر دیا ہے ۔ پاکستانی دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی میڈیا ہمیشہ سے پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کرتا آ رہا ہے بارہا کہہ چکے ہیں کسی بھی واقعے کا الزام فوری طور پر پاکستان پر لگانا درست نہیں۔
سے اہم مضامین پڑھیئے
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments