
لاہور/کراچی: (دنیا نیوز) ذرا سوچیں، آپ نے جانا اسلام آباد ہو مگر پہنچ کراچی جائیں تو کیا ہو؟ نہیں پتہ تو ذوالفقار علی بھٹو کی برسی سے لوٹنے والے پی پی رہنماؤں سے پوچھ لیں۔ اہم پی پی رہنماؤں سمیت ایک سو اٹھاون مسافر سکھر سے اسلام آباد جانے کیلئے پی کے تین نو صفر پر سوار ہوئے۔ پرواز نے اڑان بھری لیکن خراب موسم میں پھنس گئی۔ جہاز نے براستہ لاہور وفاقی دارالحکومت جانا تھا لیکن منزل بدل گئی۔ پرواز لاہور سے انیس منٹ کی مسافت پر تھی کہ واپس سکھر جانے کی خبر ملی۔ کپتان نے رخ موڑا مگر سکھر میں خراب موسم کی اطلاع کے بعد طیارہ کراچی کو ہو لیا۔ یوں، ڈھائی گھنٹے فضاؤں میں بھٹکنے کے بعد کراچی ایئرپورٹ پر اتر گیا۔ اڑان کے دوران جہاز موسم کی خرابی کے سبب ہچکولے بھی کھاتا رہا۔
سے اہم مضامین پڑھیئے