
فارن پالیسی میگزین کی ایک رپورٹ نے بھارت کو شٹ اپ کال دے دی۔ رپورٹ میں امریکی حکام کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ بھارت نے پاکستان کا کوئی بھی طیارہ نہیں گرایا۔
فارن پالیسی میگزین کی ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان نے امریکی اہلکاروں کو آکر ایف 16 گننے کی پیشکش کی تھی جس کے بعد امریکی اہلکاروں نے پاکستان کے ایف 16 طیارے گنے ہیں اور ان کی تعداد پوری ہے۔
امریکی عہدے داروں نے فارن پالیسی کو بتایا کہ بھارت نے جھوٹ بول کر عالمی برادری کو گمراہ کیا، ایف سولہ گرانے کا بھارتی دعویٰ جھوٹ پر مبنی ہے۔ امریکی حکام کے مطابق پاکستان پر ایف 16 طیاروں کو استعمال کرنے پر کوئی پابندی نہیں۔
یاد رہے بھارتی انتخابات سے صرف ایک ہفتہ پہلے نریندر مودی حکومت کا یہ ایک اور پول کھلا ہے۔
سے اہم مضامین پڑھیئے