لندن: نواز شریف کا طبی معائنہ، رپورٹ کا نتیجہ رواں ہفتے آنے کی توقع

پاکستان

لندن: (دنیا نیوز) سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کا طبی معائنہ لندن کے مقامی کلینک میں کیا گیا۔ ان کی پی ای ٹی سکین رپورٹ کا نتیجہ رواں ہفتے آنے کی توقع کی جا رہی ہے۔

میاں نواز شریف رہائش گاہ سے روانہ ہوئے تو ان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان، صاحبزادے حسین نواز، لیگی عہدیدار ناصر بٹ اور دیگر معاونین بھی ہمراہ تھے۔

رواں ہفتے ان کے کارڈک پی ای ٹی سکین رپورٹ کا نتیجہ بھی متوقع ہے۔ اس موقع پر حسین نواز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ نواز شریف کی طبعیت بدستور ناساز ہے اور ان کی رپورٹس میں بہتری کے آثار نظر نہیں آ رہے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں