الیکشن کمیشن :مخصوص نشست پر صدف احسان رکن قومی اسمبلی برقرار
اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے ،نیوز ایجنسیاں) الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی میں جے یوآئی (ف)کی خواتین کی مخصوص نشست کیس میں حنا بی بی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے صدف احسان کو بطور رکن قومی اسمبلی برقرار رکھنے کا فیصلہ جاری کردیا ۔
الیکشن کمیشن نے قرار دیا ہے کہ حنا بی بی فیصلہ چیلنج کرنے کیلئے الیکشن ٹربیونل سے رجوع کرسکتی ہیں۔ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں جے یو آئی رکن اسمبلی صدف احسان نے کہا حنا بی بی نے کاغذات تک جمع نہیں کرائے ، حنا بی بی تو کراچی سے ہیں انہیں کے پی سے نشست کیسے مل سکتی ہے ؟۔۔