پاکستان کی سعودی عرب پر ڈرون حملوں کی شدید مذمت، مکمل اظہار یکجہتی

پاکستان کی سعودی عرب پر ڈرون حملوں  کی شدید مذمت، مکمل اظہار یکجہتی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان نے سعودی عرب پر ڈرون حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا ہے۔پاکستانی وزارت خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت پاکستان نے 17 مئی کو برادر اسلامی ملک سعودی عرب پر کیے گئے ڈرون حملوں کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔

یہ حملے سعودی عرب کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی سنگین خلاف ورزی ہیں، اور خطے کے امن و استحکام کو مزید نقصان پہنچانے کی کوشش ہیں۔حکومتِ پاکستان اور پاکستانی عوام اس نازک وقت میں سعودی حکومت اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔سعودی عرب کی وزارت دفاع نے اتوار کو جاری بیان میں کہا تھا کہ عراق کی فضائی حدود سے مملکت کی جانب آنے والے تین ڈرونز کو روک کر تباہ کر دیا گیا۔ایکس پر جاری وزارت دفاع کے بیان میں کہا تھا کہ مملکت کی سکیورٹی اور خود مختاری کی کسی بھی خلاف ورزی کے جواب میں ضروری آپریشنل اقدامات لیے جائیں گے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں