نواز شریف کی زیر صدارت لاہور کے ترقیاتی منصوبوں پر اجلاس

نواز شریف کی زیر صدارت لاہور کے ترقیاتی منصوبوں پر اجلاس

لاہور (نیوزایجنسیاں ) مسلم لیگ (ن) کے سربراہ محمدنوازشریف کی زیرِ صدارت 90 شاہراہِ ایوانِ وزیر اعلیٰ میں لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت شروع کیے گئے ترقیاتی منصوبوں سے متعلق اجلاس منعقد ہوا۔

 اجلاس میں انہیں مرحلہ وار جاری ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی گئی، جبکہ نواز شریف نے تمام منصوبوں پر ہونے والے ترقیاتی کاموں کی پیش رفت کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔اجلاس میں نیلا گنبد، داتا دربار کمپلیکس، سرکلر روڈ، اندرون لاہور، موچی دروازہ اور دیگر تاریخی مقامات کی بحالی کے منصوبوں پر پیش رفت سے بھی آگاہ کیا گیا۔دوسری جانب اجلاس میں ایل ڈی اے ، ٹیپا، ضلعی انتظامیہ اور میٹروپولیٹن کارپوریشن کے وفود سمیت پراجیکٹ ڈائریکٹرز نے شرکت کی۔ اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے سربراہ نے مختلف پارٹی رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کیں۔ذرائع کے مطابق نواز شریف نے ایوانِ وزیر اعلیٰ میں چار گھنٹے سے زائد وقت گزارا، جس کے بعد وہ جاتی امرا روانہ ہوگئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں