ن لیگ کی جعلی حکومت پر خطرے کی گھنٹی بجتی دکھائی دیتی ہے ،عمران اسماعیل
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے حالات بدلتے نظر آ رہے ہیں۔
مسلم لیگ (ن ) کی جعلی حکومت پر خطرے کی گھنٹی بجتی دکھائی دیتی ہے ۔اپنے ‘‘ ایکس’’ بیان میں انہوں نے کہا جہاز لاپتہ ہو گیا ہے جب بھی کبھی معیشت پر انگلیاں اُٹھی ہیں حکومت کے خاتمے کا نغمہ ہی سنائی دیتا ہے ۔ ہر طرف سے ایک ہی آواز آ رہی ہے کہ یہ نظام فیل ہو گیا ہے پھر اس بوسیدہ نظام کو لپیٹ کر ایک نیا نظام لانا چاہیے ۔ میری راے میں ایک قومی حکومت جس میں تمام سیاسی جماعتیں شامل ہوں اور ایک قومی ایجنڈا ہو جس پر سب کا اتفاق ہو ناگزیر ہو چکا ہے ، زیادہ دیر نہیں ہے بس چند مہینوں کی بات ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments