چودھری سالک نام بتائیں کون کرپشن کر رہا؟رانا ثنا اللہ
کرپشن کا ثبوت ہے تو لائیں،پٹواری کرپٹ ہے تو اُس کا وزیراعلیٰ سے کیا تعلق ؟ وفاقی وزیر آڈیٹرجنرل کی رپورٹ پربات کر رہے توافسوس :ٹی وی سے گفتگو
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وزیر اعظم کے مشیر راناثنااللہ نے کہا ہے کہ چودھری سالک کے پاس کرپشن کا کوئی ثبوت ہے تو لائیں،پٹواری کرپٹ ہے تو اُس کا وزیراعلیٰ سے کیا تعلق ہے ؟نجی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیشہ ایسا ہی ہوتا ہے کہ لوگ حکومتیں گرانے کی کوشش کرتے ہیں،لوگ آس لگائے ہوتے ہیں کہ جگہ خالی ہو تووہ جا کر بیٹھیں، حکومت گرانے کی خواہش خواہش ہی رہے گی،آخر دم توڑ جائے گی، انہوں نے کہا کہ چودھری سالک کے بیان کو میڈیا نے اُٹھایا،پھر وزیراعلیٰ پنجاب کو جواب دیناپڑا،ایسا سمجھا گیاکہ چودھری سالک پنجاب حکومت اور وزیراعلیٰ پر بات کررہے ہیں، چودھری سالک بندے کا نام بتائیں کون کرپشن کر رہا ہے ، اگر چودھری سالک آڈیٹرجنرل کی رپورٹ پربات کر رہے ہیں توافسوس ہے ،جس دن بیٹھیں گے وزیراعلیٰ پنجاب اور چودھری سالک کے الفاظ کو دیکھیں گے ،قیادت جو فیصلہ کرے گی تو پھر دیکھیں گے ،چودھری سالک کرپشن کے ثبوت لائیں،میں ساتھ ہوں، کلرک،پٹواری اور تھانیدار پر بھی ہماری نظر ہے ،پوری دنیا میں نچلی سطح پر کرپشن کنٹرول نہیں ہوتی،بانی پی ٹی آئی کے خلاف عدم اعتماد کے پیچھے ہمارا ہاتھ تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments