پنجاب حکومت نے زراعت، تعلیم مکمل تباہ کر دی :حافظ نعیم

پنجاب حکومت نے زراعت، تعلیم مکمل تباہ کر دی :حافظ نعیم

وزیراعلیٰ تصاویر بنواتی ہیں یہ نہیں بتاتی نویں میں 52فیصد بچے فیل کیوں ہوئے ؟ ہمارا مطالبہ ، پٹرولیم لیوی کا خاتمہ،لاہورسمیت مختلف شہروں میں جلسوں کااعلان

لاہور(سیاسی نمائندہ )امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ پٹرولیم لیوی کیخلاف جماعت اسلامی احتجاج سے دستبردار نہیں ہوئی، ہمارا مطالبہ ہے لیوی ختم ہونی چاہئے ، ہم احتجاج نہ کرتے تو حکومت پٹرول 500 روپے لٹر پر لے جاتی،29 نومبر کو مینار پاکستان پر بڑا جلسہ کریں گے ۔ منصورہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ احتجاج اور مذاکرات ساتھ ساتھ چلیں گے ، 22 نومبر کو کوئٹہ میں بھی بڑا جلسہ ہوگا، پھر کے پی کے اور کراچی میں بھی جلسے ہوں گے ، جماعت اسلامی کا دباؤ نہ ہوتا تو حکومت ریلیف نہ دیتی ، حکومت نے بتایا ہے کہ ڈیڑھ کروڑ افراد کو ریلیف دیا جارہا ہے ، 800 سی سی گاڑیوں کے ساتھ 1300 سی سی گاڑیوں کو بھی پٹرول پر ریلیف دیا جائے ، ٹریکٹر اور پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں کو ریلیف ملنا چاہئے ۔ جماعتِ اسلامی احتجاج نہ کرتی تو حکومت پٹرول کی قیمت 500 روپے فی لٹر تک پہنچا دیتی ،مریم نواز کی حکومت نے زراعت اور تعلیم کو مکمل تباہ کر دیا ، وزیراعلیٰ پنجاب سکولوں میں بچوں کے ساتھ تصویریں بنواتی ہیں مگر یہ نہیں بتاتی نویں میں 52 فیصد بچے فیل کیوں ہوئے ؟۔ملک میں ایل پی جی کی شدید قلت ہے جو سرکاری نرخوں پر دستیاب نہیں، ایل پی جی کی قیمتوں کا تعین کرنا کس کی ذ مہ داری ہے ؟ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...