پہلی سہ ماہی : اسلامی بینکنگ کے ڈیپازٹس 872 ارب روپے رہے

 پہلی سہ ماہی : اسلامی بینکنگ کے ڈیپازٹس 872 ارب روپے رہے

مارچ 2013ء کے مقابلہ میں 23.8فیصد زائد ہیں:سٹیٹ بینک آف پاکستان

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

اسلام آباد (اے پی پی)سٹیٹ بینک آف پاکستان کے ڈپٹی گورنر سعید احمد نے کہا ہے کہ رواں سال 2014ء کی پہلی سہ ماہی کے اختتام تک ملک میں اسلامی بینکنگ کے ڈیپازٹس 872 ارب روپے تک بڑھ چکے تھے جو مارچ 2013ء کے مقابلہ میں 23.8فیصد زائد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں اسلامی بینکاری کے شعبہ کی ترقی کے وسیع امکانات موجود ہیں اور اسلامی بینکنگ کے شعبہ میں جمع کروائی جانے والی بچتوں کی شرح میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے کیونکہ لوگوں کی اکثریت روایتی بینکاری کے بجائے اسلامی بینکاری کو ترجیح دیتی ہے ۔ ڈپٹی گورنر نے کہا کہ ملک میں بینکنگ انڈسٹری کے مجموعی ڈیپازٹس میں اسلامی بینکاری کے ڈیپازٹس کی شرح 10.7فیصد تک بڑھ چکی ہے جو ایک سال قبل کے ڈیپازٹس سے ایک فیصد زائد ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں