ٹڈاپ کے زیر اہتمام سوات ٹریڈ شوکاشانداراختتام
پشاور(اے پی پی)ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹڈاپ)کے زیراہتمام ننگریزے ایونٹ کمپلیکس مینگورہ سوات میں دو روزہ ٹریڈ شو 2024 کاشانداراختتام ہوا۔
شو کا افتتاح چیف ایگزیکٹو ٹڈاپ زبیر موتی والا اور شیر یارتاج سیکریٹری نے کیا ۔ زبیرموتی والا نے شو میں شرکت کرنے والے مہمانوں کا خیرمقدم کیا۔تجارتی نمائشوں کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے زبیر موتی والا نے کہا کہ اس طرح کے شو ز کاروباری برادری کو بااختیار بنانے کے ساتھ پاکستان کی مختلف شعبوں میں تجارت اور ترقی میں اضافہ کریں گے ۔ ٹریڈ شو 8 سال کے وقفے کے بعد ہورہا ہے جس کا مقصد سوات اور آس پاس کے علاقوں میں تجارت، کاروبار اور سرمایہ کاری کے مواقع کو فروغ دینا ہے ۔ یہ شو مقامی کاروبار کو بااختیار بنانے اور خطے کی معاشی ترقی کو فروغ دینے کیلئے ٹڈاپ کی لگن کی شاندار مثال ہے ۔ایونٹ میں کاروباری افراد، تاجروں اور سرمایہ کاروں کو بین الاقوامی طرز پر 80سے زائدا سٹالز پر اپنی مصنوعات اور خدمات پیش کرنے کا بھرپور موقع ملا۔