فوڈ ایکسپورٹرز کا وفد ملائیشیا کے دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گیا
لاہور(اے پی پی)پاکستانی فوڈ ایکسپورٹرز کا وفد ملائیشیا کے ایک ماہ کے کامیاب دورے کے بعد واپس وطن پہنچ گیا۔
اتوار کو وفد کے رہنما اور وفاقی ٹیکس محتسب کے کوآرڈی نیٹر سیف الرحمان نے صحافیوں کو بتایا کہ ملائیشین تاجروں نے ملکی مصنوعات کے غیر معمولی معیار، مسابقتی قیمتوں اور بین الاقوامی معیارات کی پاسداری کی وجہ سے ان میں بھرپور دلچسپی کا اظہار کیا ہے ، دورے سے نہ صرف تجارتی روابط مستحکم ہوئے ہیں بلکہ غذائی شعبے میں مزید تعاون کی راہ ہموار ہوئی ہے۔