اسٹاک ایکسچینج :کاروباری ہفتے کا منفی آغاز،120ارب خسارہ
کراچی(بزنس رپورٹر)اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار ی ہفتے کا آغاز شدید مندی سے ہوا۔کے ایس ای 100انڈیکس 1510پوائنٹس کی کمی سے 112745 پوائنٹس پر بند ہوا۔۔
اس دوران سرمایہ کارو ں کو 120ارب روپے کا خسارہ ہواجب کہ 58.22فیصد حصص کی قیمتیں گرگئیں۔تفصیلات کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں کاروبارکا آغاز مثبت زون میں ہوا ،بعدازاں مارکیٹ منفی زون میں داخل ہوگئی۔ماہرین کے مطابق مقامی مارکیٹ سے بیرونی سرمایہ کاری کا انخلاء اور تقریباً 20 ارب روپے کی بھاری لیورج پوزیشن کا دباؤ کاروباری ہفتے کے پہلے روز اسٹاک ایکسچینج کو شدید مندی میں مبتلا کرگیا ۔کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 30 انڈیکس 509پوائنٹس کی کمی سے 35359پوائنٹس، آل شیئرزانڈیکس 748.20 پوائنٹس کی کمی سے 69855 پوائنٹس اور کے ایم آئی 30 انڈیکس 3020پوائنٹس کی کمی سے 168959پوائنٹس پر بند ہوا۔