پہلی ششماہی میں جی ڈی پی کی شرح نمو محض 1.54فیصد ریکارڈ

لاہور(آئی این پی)ٹیکس ایجوکیشن اینڈ لرننگ کے چیئرمین قاری حبیب الرحمن زبیری نے کہا ہے کہ حکومت معیشت کی ترقی کی دعویدار ہے۔۔۔
جبکہ مالی سال 2025 کی پہلی ششماہی میں جی ڈی پی کی شرح نمو محض 1.54 فیصد رہی جو کم از کم گزشتہ دس برسوں میں سب سے کم ترین ششماہی شرح ہے ،حقیقت میں پاکستان کی معاشی صورتحال بدستور پیچیدہ بنی ہوئی ہے ۔ ۔ حبیب الرحمن زبیری نے کہا کہ پائیدار معاشی نمو کیلئے ٹیکس اصلاحات اور صنعتی ترقی کے لیے ڈھانچہ جاتی تبدیلیاں ناگزیر ہیں۔