ناسا کا خلا میں انسانی فضلات کو ری سائیکل کرنے کا منصوبہ

ناسا کا خلا میں انسانی فضلات کو ری سائیکل کرنے کا منصوبہ

نیویارک(نیٹ نیوز)اخلائی ایجنسی ناسا کسی بھی ایسے شخص کو 30 لاکھ ڈالرز کی پیشکش کر رہی ہے جو ایک غیر معمولی مسئلے کو حل کرنے کیلئے بہترین تجویز دیگا گا اور وہ ہے، خلا میں انسانی کو کیسے ری سائیکل کیا جائے۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

ناسا کا ‘لونا ری سائیکل’ چیلنج عوام سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ چاند پر اور لمبی دوری کی خلائی پروازوں کے دوران خلابازوں کے فضلے ، پیشاب اور قے کو ری سائیکل کرنے کے تکنیکی ذرائع تجویز کریں۔اِس وقت اپالو مشن کے خلابازوں کے چاند پر انسانی فضلے کے 96 تھیلے ہیں جو انہوں نے چاند پر چھوڑے تھے اور لونا ریسائیکل چیلنج کا مقصد خلا میں بدبودار فضلات میں اضافے کو روکنا ہے ۔ ناسا نے کہا کہ ہم اس بات پر غور کررہے ہیں کس طرح ٹھوس فضلہ کو کم سے کم کیا جا سکتا ہے، ساتھ ہی خلائی ماحول میں فضلہ کو کیسے ری سائیکل یا پراسیس کیا جا سکتا ہے ؟

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں