کمرشل ری ایکٹر میں 5 فیصد افزودہ جوہری ایندھن تیار

 کمرشل ری ایکٹر میں 5 فیصد افزودہ جوہری ایندھن تیار

نیویارک(نیٹ نیوز)امریکی توانائی کے محکمے نے اعلان کیا ہے کہ پہلی بار، کمرشلی امریکن ری ایکٹر میں 5 فیصد سے زیادہ افزودہ جوہری ایندھن کو تابکاری شعاعوں سے ایکسپوز (irradiated) کیا جائے گا۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

ڈیپارٹمنٹ آف انرجی کے دفتر نے کہا کہ اعلی افزودگی کی سطح ایندھن کو زیادہ دیر تک چلنے اور بجلی کی بڑھتی ہوئی سطح پر کام کرنے کی اجازت دیتی ہے اور اسطرح ممکنہ طور پر پورے ملک میں جوہری پاور پلانٹس میں اضافی بجلی کی پیداوار کا باعث بنتی ہے۔ دفتر نے مزید کہا کہ کمرشل نیوکلیئر ری ایکٹر عام طور پر ایسے ایندھن پر کام کرتے ہیں جو کہ 3% اور 5% افزودہ یورینیم 235 کے درمیان ہوتا ہے۔ یہ یورینیم ایک کیمیائی تسلسل کے رد عمل کے دوران توانائی پیدا کرنے والا اہم آئسوٹوپ ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں