ایس ای سی پی نے ریٹ ریگولیشنز 2022 میں ترامیم کر دیں
کراچی (بزنس ڈیسک)سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی)نے رئیل اسٹیٹ انویسٹمنٹ ٹرسٹ ریگولیشنز 2022 میں ترامیم کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جن کا مقصد طریقہ کار کو آسان بنانا، گورننس اور کنٹرول کے نظام کو بہتر بنانا اور ریٹ اسکیمز کے آپریشنز میں شفافیت اور معروضیت کو فروغ دینا ہے ۔
ترمیم شدہ ضوابط کے تحت رئیل اسٹیٹ اور اسپیشل پرپز وہیکلز کے شیئرز کی منتقلی کے لیے واضح ٹائم لائنز متعین کی گئی ہیں۔ ان ترامیم کے ذریعے ریٹ مینجمنٹ کمپنیوں اور ٹرسٹیز کے کردار اور ذمہ داریوں کو مزید مضبوط بنایا گیا ہے ، جبکہ مختلف ریٹ اسٹرکچرز میں ریگولیٹری خلا کو کم کرنے اور شریعہ گورننس فریم ورک کے ساتھ بہتر ہم آہنگی کو بھی یقینی بنایا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ ٹرسٹ ڈیڈز کی رجسٹریشن اور ریٹ اسکیمز کی رجسٹریشن کی منظوری کے طریقہ کار کو بھی آسان بنا دیا گیا ۔