اسلام آباد چیمبر کے صدر سردار طاہر محمود نے اس بات پر زور دیا ہے کہ معیاری پیداوار کو بڑھانے
اسلام آباد(اے پی پی)اسلام آباد چیمبر کے صدر سردار طاہر محمود نے اس بات پر زور دیا ہے کہ معیاری پیداوار کو بڑھانے ، مسابقت کو بہتر بنانے اور برآمدات کا عالمی ویلیو چینز میں پائیدار مقام حاصل کرنے کیلئے تحقیق پر مبنی اختراعی نظام ناگزیر ہے ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے نوجوان تاجروں کے ایک گروپ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے آئی سی سی آئی میں ان سے ملاقات کی۔