ای کامرس مارکیٹ کا حجم 10 ارب ڈالر سے تجاوز ،انجینئرعاصم منیر

ای کامرس مارکیٹ کا حجم 10 ارب ڈالر سے تجاوز ،انجینئرعاصم منیر

فیصل آباد (این این آئی) پاکستان کی ای کامرس مارکیٹ کا حجم 10 ارب ڈالر سے تجاوز کر چکا جبکہ اس کو عالمی سطح تک بڑھانے کیلئے زیادہ نوجوانوں کو اس کے پوٹینشل سے فائدہ اٹھانا ہوگا۔

 یہ بات فیصل آباد چیمبر کے نائب صدر انجینئر عاصم منیر نے ایک آگاہی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ آن لائن بزنسز کی پروموشن جدید دور کی ایک اہم ضرورت بن چکی ہے جبکہ ڈیجیٹل مارکیٹنگ کے ذریعے مصنوعات اور خدمات کو وسیع پیمانے پر متعارف کرایا جا سکتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں