ٹھیکریوالا میں متعدد وارداتیں ،شہری قیمتی اشیاء،نقدی سے محروم
ٹھیکریوالا(نمائندہ دنیا )ٹھیکریوالا کے علاقہ میں چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں شہری قیمتی اشیاء اور نقدی سے محروم ہو گئے ۔
تفصیلات کے مطابق چک 68 ج۔ب کے قریب ڈاکوؤں نے چک 37 ج۔ب گردانہ کے رہائشی کامران سے 5 ہزار نقدی اور موبائل،محمد شفیق سکنہ 64 ج۔ب سے 15 ہزار نقدی اور موبائل،چک 72 ج۔ب کے قریب غلام غوث سے ہزاروں روپے اور موبائل چھین لیا جبکہ نیو سبزی منڈی سے 67 ج۔ب کے رہائشی بلال کی موٹرسائیکل، چک 74 ج۔ب کے رہائشی محمد خاں کا رکشہ ،چک 241 ر۔ب کے رہائشی علی رضا کی موٹرسائیکل ، کریم گارڈن سدھار کے محمد اسلم کے گھر کے باہر سے واٹر پمپ،محمد عرفان سکنہ تاج کالونی کے گھر سے پنکھا اور دیگر اشیائچوری ہو گئیں۔ادھر چک 241 کے رہائشی زبیر اسلم کی جیب سے 20 ہزار نقدی اور موبائل نکال لیا گیا، پولیس نے مقدمات درج کر لئے ۔