صفائی آپریشن پر عملدرآمد کیلئے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا اجلاس
فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنرکیپٹن (ر)ندیم ناصر نے ستھراپنجاب کے حوالے سے صفائی آپریشن پر عملدرآمد کے لئے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے اجلاس کی صدارت کی اور اب تک کی پیشرفت کا جائزہ لیا۔
انہوں نے ہدایت کی کہ شاہرات پر نصب کنٹینرز کو روزانہ کلیئر کرایا جائے اور صفائی کے حوالے سے شہریوں کی شکایات زیرو ہونی چاہیں۔انہوں نے کہا کہ سپیشل سکواڈ بناکر صفائی کے عمل کی مانیٹرنگ کی جائے اور آئندہ میٹنگ میں مینجرز تفصیلات سے آگاہ کریں۔ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا ہے کہ تحصیل مینجرز زیروویسٹ کی پہلے اور بعدکی تصاویر بھجوائیں اور کام چوروں کی کوئی جگہ نہیں۔انہوں نے کنٹرول رومز کو فعال کرنے اور متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز سے مکمل کوآرڈینیشن کی ضرورت پر زور دیااور کہا کہ صفائی کی صورتحال عوامی توقعات سے بڑھ کرنظر آنی چاہیے ۔ انہوں نے گرین بیلٹس کو صاف رکھنے کی بھی تاکید کی اور کہا کہ ڈنگ ٹپاؤ کی بجائے عملی اقدامات نظر آنے چاہیں۔