یومِ مزدور پر پیپلز پارٹی کی ریلی، مزدور حقوق کے تحفظ کا عزم

یومِ مزدور پر پیپلز پارٹی کی ریلی، مزدور حقوق کے تحفظ کا عزم

محنت کش فاقوں پر مجبور ،حکومتی پالیسیاں عوامی مسائل کے حل میں ناکام :مقررین

فیصل آباد (سٹی رپورٹر)پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام مزدور کا بھٹو زندہ ہے  کے عنوان سے تقریب اور احتجاجی ریلی منعقد ہوئی۔تقریب سے صوبائی نائب صدر چودھری ارشد جٹ، ڈویژنل جنرل سیکرٹری لال حسین راشد، سٹی صدر رانا نعیم دستگیر خان سمیت دیگر رہنماؤں نے خطاب کیا۔ مقررین نے کہا  مہنگائی، بیروزگاری اور کم اجرت کے باعث مزدور طبقہ مشکلات کا شکار ہے۔انہوں نے کہا  موجودہ معاشی حالات میں محنت کش، کسان اور دٰیہاڑی دار افراد کے گھروں میں فاقہ کشی بڑھ رہی ہے ، جبکہ حکومتی پالیسیاں مسائل کے حل میں ناکام ہیں۔مقررین نے زور دیا  بھٹو  دور کی لیبر پالیسیوں پر مکمل عمل درآمد کیا جائے اور مزدوروں کو ان کے حقوق دئیے جائیں۔ریلی میں کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور شہدا شکاگو کو خراج عقیدت پیش کیا۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ کم از کم اجرت میں اضافہ کیا جائے اور مزدوروں کو بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں