چنیوٹ :عید میلاد النبی ؐکے جلوسوں کی سکیورٹی کے انتظامات مکمل

 چنیوٹ :عید میلاد النبی ؐکے جلوسوں کی سکیورٹی کے انتظامات مکمل

ضلع بھر میں 33 جلوس، 7 محافل؛ ایک ہزار سے زائد اہلکار سکیورٹی پر مامور

چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) 12 ربیع الاول عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر منعقد ہونے والی محافل اور جلوسوں کی سکیورٹی کے لیے چنیوٹ پولیس نے انتظامات کو حتمی شکل دے دی۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر نوید عاطف نے کہا ہے کہ عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر ضلع پولیس ہائی الرٹ رہے گی اور تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے امن و امان برقرار رکھا جائے گا۔ ضلع بھر میں 33 جلوس اور 7 محافل منعقد ہوں گی۔

ایک جلوس زمرہ اے ، 4 زمرہ بی اور 28 زمرہ سی کے ہوں گے ، جبکہ ایک محفل زمرہ بی اور 6 زمرہ سی کی ہوں گی۔ تمام جلوسوں اور محافل پر سینئر پولیس افسران سمیت ایک ہزار سے زائد افسران و اہلکار سکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے ۔ جلوسوں اور محافل کے لیے چار سطحی سکیورٹی انتظامات یقینی بنائے جائیں گے ۔ حساس مقامات کی چھتوں پر مسلح اہلکار تعینات ہوں گے جبکہ ایلیٹ فورس کی ٹیمیں اور محافظ دستے جلوسوں کے ساتھ گشت کریں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...