عید میلاد النبیؐ سیرتِ طیبہ پر عمل کا درس دیتی:آصف چودھری

 عید میلاد النبیؐ سیرتِ طیبہ پر عمل کا درس دیتی:آصف چودھری

نبی کریم ؐ نے حسنِ سلوک، کمزور اور نادار افراد کی مدد، عدل و انصاف کو اہمیت دی

فیصل آباد (سٹی رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل فیصل آباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایف ڈی اے ) محمد آصف چودھری نے عید میلاد النبی حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کے موقع پر اہلِ اسلام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ نبی کریم ﷺ کی ولادتِ باسعادت پوری انسانیت کے لیے اللہ تعالیٰ کی عظیم نعمت اور رحمت ہے ۔انہوں نے کہا کہ حضور نبی اکرم ﷺ نے اپنی سیرتِ طیبہ کے ذریعے محبت، اخوت، برداشت، عدل، مساوات اور انسانیت کی خدمت کا عملی درس دیا۔ عید میلاد النبی ﷺ ہمیں اس امر کی یاد دہانی کراتی ہے کہ ہم اپنی زندگیوں کو حضور اکرم ﷺ کی تعلیمات کے مطابق ڈھالیں اور معاشرے میں امن، رواداری، بھائی چارے اور باہمی احترام کو فروغ دیں۔محمد آصف چوہدری نے کہا کہ نبی کریم ﷺ نے انسانوں کے ساتھ حسنِ سلوک، کمزور اور نادار افراد کی مدد، حقوق العباد کی ادائیگی اور عدل و انصاف کو خصوصی اہمیت دی۔ ان سنہری اصولوں پر عمل پیرا ہو کر ہی ایک مثالی اور پرامن معاشرے کی تشکیل ممکن ہے ۔ڈی جی ایف ڈی اے نے کہا کہ موجودہ دور میں سیرت النبی ﷺ کے روشن اصولوں کو اپنی انفرادی اور اجتماعی زندگی کا حصہ بنانے کی ضرورت ہے ۔ اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کرنا چاہیے اور ملک کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کرنا چاہیے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...