سابقہ رنجش پر شہری پر تشدد سنگین نتائج کی دھمکیاں
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) جڑانوالہ کے علاقے میں سابقہ رنجش کی بنا پر شہری کو مبینہ طور پر قابو کرکے بدترین تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کردیا گیا
جبکہ ملزمان کی جانب سے سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔تھانہ سٹی جڑانوالہ میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے رمضان نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملز موں نے مبینہ طور پر سابقہ رنجش کی بنا پر اسے قابو کرلیا اور تشدد کا نشانہ بنایا، جس سے وہ زخمی ہوگیا۔ بعدازاں ملز موں نے اسے سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں۔پولیس نے شہری کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments