سابقہ رنجش ،خاتون کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا دیا
شہانہ بی بی کو ملزموں نے ڈنڈوں سوٹوں سے مارا ، سنگین دھمکیاں
فیصل آباد)سٹی رپورٹر)سابقہ رنجش کی بنا پر خاتون کو قابو کرکے بدترین تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا۔تھانہ وویمن میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے شہانہ بی بی نامی خاتون نے پولیس کو بتایا کہ ملز موں نے سابقہ رنجش کی بناء پر اسے قابو کرلیا اور ڈنڈوں سوٹوں کے ساتھ بدترین تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے زخمی کر دیا گیا اور اس دوران سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments