خود کو روحانی شخصیات ظاہر کرتے شہری کو لوٹ لیا

خود کو روحانی شخصیات ظاہر  کرتے شہری کو لوٹ لیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)نوسر بازوں نے خود کو روحانی شخصیات ظاہر کرتے ہوئے شہری کو اپنا شکار بنا لیا۔

تھانہ روڈالہ روڈ میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے صدی احمد نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزمان نے مبینہ طور پر اسے روک لیا اور خود کو روحانی شخصیات ظاہر کرتے ہوئے باتوں میں الجھا لیا اور اس دوران اس سے نقدی اور موبائل فون ہتھیانے کے بعد آنکھیں بند کر کے چند قدم چلنے کا بول کر موقع سے فرار ہو گئے ۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...