جشنِ آزادی کا سلسلہ ،تقریری مقابلہ، محمد احمد کی پہلی پو زیشن
پوزیشنیں حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات میں انعامات اور شیلڈز تقسیم
بچیانہ (نمائندہ دنیا) جشنِ آزادی کے سلسلہ میں صفیہ ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام آر پی ایس سکول سسٹم اڈہ ظفروال میں طلبہ و طالبات کے مابین تقریری مقابلے کا انعقاد کیا گیا، جس میں ونسم سائنس سکول سسٹم بچیانہ کے پانچویں جماعت کے طالب علم محمد احمد نے پہلی پوزیشن حاصل کرلی، جبکہ آر پی ایس سکول سسٹم کی طالبہ مہوش علی عابد نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔تقریری مقابلے میں علاقہ بھر کے مختلف سکولوں کے طلبہ و طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور جشنِ آزادی کے موضوع پر تقاریر پیش کیں۔ تقریب میں چیئرمین صفیہ ویلفیئر فاؤنڈیشن چوہدری اختر حسین سلہریا، ڈائریکٹر ونسم سائنس سکول سسٹم بچیانہ ایم ساجد حسین، پرنسپل آر پی ایس سکول سسٹم ملک اعجاز اعوان، پرنسپل گورنمنٹ گرلز ہائی سکول گنگاپور مس حافظہ آمنہ، پی ای ٹی ٹیچر رانا اصغر سلہریا، عابد حسین ملک، میاں آصف محمود، مس روبی عمران، دعا معید، آمنہ خورشید، جنت الائز، رانا نعیم سلہریا سمیت دیگر معززین علاقہ نے شرکت کی۔مقابلے میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ و طالبات میں ٹرافیاں تقسیم کی گئیں، جبکہ پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے طالب علم محمد احمد کو نقد انعام سے بھی نوازا گیا۔اس موقع پر مرکز بچیانہ، مرکز 562 اور مرکز لُنڈیانوالہ میں میٹرک کے امتحانات میں پہلی تین پوزیشنیں حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات میں بھی انعامات اور شیلڈز تقسیم کی گئیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments