ستھرا پنجاب ملازمین کا 7 ستمبر کو دھرنے کا اعلان

ستھرا پنجاب ملازمین کا 7 ستمبر کو دھرنے کا اعلان

تنخواہوں، عیدالاضحی بونس، سوشل سکیورٹی اور علاج معالجے کی سہولیات کی فراہمی کا مطالبہ

پینسرہ (نمائندہ دنیا )پاکستان یونائیٹڈ ورکرز فیڈریشن، پاکستان لیبر قومی موومنٹ، حقوق خلق پارٹی اور سینٹری ورکرز و رکشہ ڈرائیور ایکشن کمیٹی نے ستھرا پنجاب کے ملازمین کے مطالبات فوری طور پر منظور کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے مطالبات تسلیم نہ ہونے کی صورت میں 7 ستمبر کو کمشنر آفس فیصل آباد کے باہر احتجاجی دھرنے کا اعلان کردیا۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مزدور رہنما بابا لطیف انصاری نے کہا کہ رکشہ ڈرائیورز کی ایک ماہ اور 16 دن کی تنخواہ جبکہ سینٹری ورکرز اور ڈرائیورز کا عیدالاضحیٰ اعزازیہ اور بونس تاحال ادا نہیں کیا گیا، جس کے باعث ملازمین کو شدید مالی مشکلات کا سامنا ہے ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ سینٹری ورکرز کا سوشل سکیورٹی کنٹری بیوشن باقاعدگی سے جمع کرایا جائے ، انہیں علاج معالجے کی سہولت فراہم کی جائے اور مبینہ بھتہ خوری کے الزامات کی شفاف تحقیقات کرائی جائیں۔ انہوں نے ڈیلی ویجز پر کام کرنے والے سینٹری ورکرز کی اجرت میں بھی اضافہ کرنے کا مطالبہ کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...