ڈائریکٹر میڈیکل کا سوشل سکیورٹی ہسپتال کا دورہ

 ڈائریکٹر میڈیکل کا سوشل  سکیورٹی ہسپتال کا دورہ

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)ڈائریکٹر میڈیکل سوشل سکیورٹی ڈاکٹر طاہر مجید طاہر نے سوشل سکیورٹی ہسپتال کا دورہ کیا اور۔۔۔

 نئے تعینات ہونیوالے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر مدثر اقبال کو گلدستہ پیش کیا۔ ڈاکٹر طاہر مجید نے ڈاکٹر مدثر اقبال کی تعیناتی پر ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی صلاحیتیں اور تجربہ ہسپتال کے معیار کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے ۔ ڈاکٹر مدثر اقبال نے مریضوں کی بہترین خدمت کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں