سیالکوٹ:نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی
سیالکوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے ایک شخص زخمی کردیا۔
تفصیلات کیمطابق تھانہ حاجی پورہ کے علاقہ بوگڑا میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے محمد وارث کے بھائی محمد ندیم کو زخمی کردیا اور فرار ہو گئے ۔ زخمی کو طبی امداد کے بعد مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا ، پولیس نے محمد وارث کی رپورٹ پر مقدمہ درج کر لیا۔