ڈسکہ میں مرغی مافیا نے ریٹ میں خود ساختہ اضافہ

 ڈسکہ میں مرغی مافیا نے ریٹ میں خود ساختہ اضافہ

ڈسکہ (نامہ نگار )ڈسکہ و گردو نواح میں مرغی مافیا نے ریٹ میں خود ساختہ اضافہ کر دیا ،برائلر گوشت 700 روپے فی کلو بیچنے لگے۔۔۔

 پرائس کنٹرول مجسٹریٹ دفاتر تک محدود،ڈسکہ و گردو نواح میں شادیوں کے سیزن کا بھر پور فائدہ اٹھاتے ہوئے مرغی مافیا نے قیمتوں میں ایک بار پھر خود ساختہ اضافہ کر دیاجبکہ دکانداروں نے مرضی کے ریٹ پر چکن کی فروخت شروع کر دی، انتظامی افسران گرم دفاتر تک محدود ہیں۔ ڈسکہ و گردو نواح میں چکن کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ کر دیا گیا ہے ، چند روز قبل 450 روپے فی کلو میں فرخت ہونے والا چکن 700 روپے فی کلو تک پہنچ گیا ہے دکانداروں نے من مرضی کے ریٹ پر چکن کے گوشت کی فروخت شروع کر رکھی ہے جبکہ قیمت پوری وصول کرتے ہوئے گوشت 1000 گرام کی بجائے ساڑھے 7 سو گرام دیا جاتا ہے ۔ چکن فروشوں کا کہنا ہے کہ گوشت ڈیلر سے ریٹ لسٹ سے 15 روپے زیادہ لے کر سستے داموں فروخت نہیں کر سکتے اور اگر ہزار گرام گوشت گاہک کو دیں تو ہم کہاں سے نقصان پورا کریں۔ دوسری جانب شہریوں کا کہنا ہے کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹ قیمتوں کو مانیٹر کرنے کی بجائے دفاتر تک محدود ہو کر رہ گئے ہیں، مرغی فروش پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی عدم تو جہی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے من مرضی کے نرخوں پر گوشت فروخت کر کے تجوریاں بھرنے میں مصروف ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں