سیالکوٹ: 15 ستمبر سے تمام سکولوں میں کلاسز بحال

سیالکوٹ: 15 ستمبر سے تمام سکولوں میں کلاسز بحال

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ،ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر صبا اصغر علی کی زیر صدارت کانفرنس روم میں خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں حالیہ سیلاب کے نتیجے میں سرکاری سکولوں کو پہنچنے والے نقصانات کا تخمینہ لگانے اور بحالی کے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔۔۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ایوب بخاری، سی ای او ایجوکیشن مجاہد علوی، بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ کے مقامی حکام سمیت دیگر افسر وں نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ سیلاب سے متاثرہ سکولوں کے انفراسٹرکچر، فرنیچر، تعلیمی سامان اور سہولیات کی رئیل ٹائم اسسمنٹ فوری طور پر مکمل کی جائے تاکہ بحالی کے منصوبے کو جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جا سکے ۔انہوں نے کہا کہ بچوں کی حفاظت اولین ترجیح تھی جس کی وجہ سے ضلع سیالکوٹ کے 26 سکول عارضی طور پر بند کیے گئے تھے تاہم ضروری اقدامات کے بعد 15 ستمبر سے ضلع سیالکوٹ کے تمام سرکاری سکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں مکمل طور پر بحال کر دی جائیں گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں