سمبڑیال :اے سی کی جانب سے مرکزی جلوس کی نگرانی

 سمبڑیال :اے سی  کی جانب سے مرکزی جلوس کی نگرانی

سمبڑیال(سٹی رپورٹر )اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال عدنان بشیر وڑائچ اور سب ڈویژنل پولیس آفیسر سجاد احمد باجوہ نے محلہ خیرات پورہ میں محرم الحرام کے روایتی مرکزی جلوس کی نگرانی کی۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر اور ایس ڈی پی او جلوس کے روٹس پر موجود رہے اور سکیورٹی، ٹریفک مینجمنٹ، صفائی ستھرائی، لائٹنگ اور دیگر شہری سہولیات کے انتظامات کا جائزہ لیتے رہے ۔ضلعی و تحصیل امن کمیٹی کے ممبر ، متعلقہ محکموں کے افسر اور عملہ بھی ہمراہ موجود رہا۔تحصیل انتظامیہ کی جانب سے جلوس کے تمام راستوں اور حساس مقامات پر خصوصی مانیٹرنگ جاری رہی۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں