امام بارگاہوں ،جلوسوں روٹس پر 500کیمرے نصب

امام بارگاہوں ،جلوسوں روٹس پر 500کیمرے نصب

تمام امام بار گاہوں کی مانیٹر نگ ماہ محرم کے ختم ہونے تک جاری رہے گی:ڈی سی

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)نویں اور دسویں محرم کے دوران امام بارگاہوں اور جلوسوں کے راستوں پر 500سی سی ٹی وی کیمرے نصب کر د ئیے گئے ، کیمروں کا کنٹرول روم ڈی سی آفس میں قائم کر دیا گیا ۔نویں محرم اور یوم عاشور کے موقع پر کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کیلئے گوجرانوالہ میں تمام امام بارگاہوں اور جلوس کے متعین کردہ راستوں سمیت تمام حساس مقامات پر 500سی سی ٹی وی کیمرے نصب کر د ئیے گئے ہیں ۔کنٹرول روم میں پولیس ،سول ڈیفنس ،سپیشل برانچ ،ریسکیو 1122، گیپکو ،سوئی گیس ،ٹریفک پولیس ،واسا ،میونسپل کار پوریشن سمیت محکموں کے ملازمین 3شفٹوں میں24گھنٹے ان کیمروں کے ذریعے مجالس اور جلوس کے راستوں کو مانیٹر کر رہے ہیں تاکہ سکیورٹی کو یقینی بنایا جا سکے ۔ڈی سی گوجرانوالہ نوید احمد کا کہنا ہے کہ ضلع بھر کے تمام امام بار گاہوں کی مانیٹر نگ ماہ محرم کے ختم ہونے تک جاری رہے گی۔امن و امان برقرار رکھنے کیلئے مجالس اور جلوسوں کو مانیٹر کیا جا رہا ہے ،اگر بارش ہو ئی تو جلو س کے راستوں میں پانی جمع ہوتا ہے تو کیمروں سے مانیٹر کر کے فوری نکاسی کی جائیگی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں