سیالکوٹ:پابندی کے باوجود ایل پی جی کی ری فلنگ

 سیالکوٹ:پابندی کے باوجود ایل پی جی کی ری فلنگ

شہری اور دیہی علاقوں میں خطرناک غیر قانونی کاروبار ،مکینوں کا احتجاج

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )حکومت پنجاب کی جانب سے پابندی کے باوجود ایل پی جی کی غیر قانونی ری فلنگ جاری ، آبادی میں ایل پی جی کی ری فلنگ سے مکین سراپا احتجاج بن گئے ۔ سیالکوٹ کے شہری اور دیہی علاقوں میں حکومتی پابندی کے باوجود ایل پی جی کی غیر قانونی ری فلنگ کی جا رہی ہے ۔ ایل پی جی کی غیر قانونی ری فلنگ سے شہری عدم تحفظ کا شکار ہو رہے ہیں۔ ایل پی جی کی ری فلنگ کے دوران بیشتر اوقات خطرناک حادثات رونما ہو چکے ہیں۔ آبادی کے اندر ایسے علاقوں میں یہ دھندہ جاری ہے جس سے آبادی عدم تحفظ کا شکا رہو رہی ہے ۔ ایل پی جی کی ری فلنگ میں غیر معیاری سلنڈر بھی ہوتے ہیں جن کی ری فلنگ کے دوران حادثہ رونما ہو جاتا ہے ۔ مقامی پولیس اہلکار ممنوعہ کاروبار ہوتا دیکھ رہے ہیں لیکن کارروائی کے بجائے مبینہ طور پر اپنا حصہ وصول کر رہے ہیں۔ اہل سیالکوٹ نے فوری نوٹس لینے اور کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں