حافظ آباد:فوج‘رینجرز‘پولیس‘ضلعی انتظامیہ کا فلیگ مارچ

حافظ آباد:فوج‘رینجرز‘پولیس‘ضلعی انتظامیہ کا فلیگ مارچ

پیرا فورس،ایلیٹ ،سول ڈیفنس،ریسکیو 1122، دیگر محکموں کے اہلکاروں کی شرکت

حافظ آباد(نمائندہ دنیا، نامہ نگار)حافظ آباد میں محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام کے سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق اور ڈی پی او فواد احمد کی قیادت میں فلیگ مارچ کیا گیا،پاک فوج ،رینجرز،ضلعی انتظامیہ،پولیس،پیرا فورس، ایلیٹ فورس،سول ڈیفنس،ریسکیو 1122سمیت دیگر محکموں کے افسر وں اور ملازمین نے شرکت کی۔ ڈسٹرکٹ کمپلیکس سے شروع ہونے والا فلیگ مارچ بائی پاس،جناح چوک،گوجرانوالہ روڈ،فوارہ چوک،ونیکے روڈ،جلاپور روڈ سے ہوتا واپس کمپلیکس پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق کا کہنا تھا کہ فلیگ مارچ کا مقصد امن و امان کو برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ لوگوں میں سکیورٹی سمیت دیگر تمام حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانا تھا انکا کہنا تھا کہ دسویں محرم الحرام کے دوران ضلعی انتظامیہ،پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔پاک فوج اور رینجرز بھی امن و امان کے برقرار رکھنے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بروقت نمٹنے کیلئے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے ساتھ ہے ۔یوم عاشور کے موقع پر ضلع بھر میں چھوٹے بڑے 36جلوس نکالے جائینگے جن میں5جلوس حساس کیٹگری میں شامل ہیں۔یوم عاشور کے موقع پر 67مجالس بھی منعقد کی جائینگی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں