سمبڑیال:وار داتوں میں 2موٹر سائیکل ، قیمتی سامان چوری
سمبڑیال(سٹی رپورٹر )چوری کی وارداتوں کے دوران شہری لاکھوں روپے کے مال وزر سے محروم ہوگئے ۔
تھانہ بیگووالہ کے موضع رندھیر باگڑیا ں کے رہائشی نواز کے ڈیر ے سے نامعلوم چور سولر مو ٹر اور دیگر سامان ، تفسیر عباس کے زرعی رقبہ سے 8 سولر پلیٹیں ،دادووالی میں عامر شہزا د کے ڈیر ے سے سولرپلیٹ و بیٹریاں ،موضع سارانکے میں اعتزاز الحسن کے ڈیر ے سے موٹر سائیکل جبکہ محلہ قادرآباد میں عاطف شہزاد کے گھر کے سامنے کھڑی موٹر سائیکل چوری ہوگئی۔